لندن(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آن لائن ادائیگی سے متعلق ایک بڑی امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ڈیٹا فرسٹ کی مجلس عاملہ کا رکن بننے کے بعد کیمرون پورے مہینے میں صرف دو سے تین روز کام کریں گے جس کے دوران وہ کمپنی
کے لیے مشاورت سر انجام دیا کریں گے۔گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم کا دفتر اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑنے کے بعد یہ کیمرون کی پہلی ملازمت ہو گی۔فرسٹ ڈیٹا کمپنی پوری دنیا میں کریڈٹ اور ڈسکاؤنٹ کارڈز سے متعلق معاملات انجام دیتی ہے۔