اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان پورے لائو لشکر کے دورے پر روس کے دورے پر پہنچے تھے اور ان کے اس دورے کی کچھ ایسی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں جن کو جان کر سب ہی دنگ رہ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان 1500افراد پر مشتمل وفد کے ہمراہ روس پہنچے تھے جن میں حکومتی عمال سے لیکر خدام تک شامل تھے۔ وہ اپنے ساتھ دو گولڈن برقی زینے، اپنا پسندیدہ قالین، کئی من پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیا ، لگژری گاڑیاں اور دیگر
سازوسامان لے کر روس پہنچے۔ اس دورے کی سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ شاہ سلان اور ان کے وفد کو روس چھوڑنے کے بعد ایک جہاز واپس سعودی عرب چلا گیا اور دورے کے تمام دن یہ جہاز روزانہ سعودی عرب سے روس کا چکر لگاتا رہا اور شاہ سلمان اور ان کے وفد کو اشیائے خورونوش ، بالخصوص حلال گوشت پہنچاتا رہا۔رپورٹ کے مطابق سعودی وفد اس قدر بڑا تھا کہ انہیں ماسکو میں پورے کے پورے دو ہوٹل بک کروانے پڑے جس پر 30لاکھ ڈالر جو کہ تقریباََ 30کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں خرچ آیا۔