ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد کا فلاحی کاموں کے لیے ڈیڑھ کروڑ ریال کا عطیہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے القصیم کے علاقے میں فلاحی کاموں کے لیے سرگرم تنظیموں کے لیے 16 ملین ریال کی رقم عطیہ کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ریال کی رقم’ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز‘ اسپورٹ پروگرام کے ذریعے مملکت کے مختلف علاقوں میں شہری بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔سعودی ولی عہد

شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعودی کی طرف سے جاری کردہ امدادی رقم القصیم گورنری میں عوامی بہبود کیشعبوں میں کام کرنے والی 12 امدادی تنظیموں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ اس رقم سے القصیم کے علاقے مین 7 ہزار 296 افراد مستفید ہوں گے۔ امدادی رقم سے یتیم بچوں کی کفالت، سرطان کے مریضوں کے علاج، معاشی طور پر کم زور نوجوان بچیوں اور نوجوانوں کی شادی، معذور افراد کی دیکھ بحال اور خاندانی

ترقی اور بہبود پر خرچ کی جائے گی۔نائب خادم الحرمین شریفین کے سپورٹ پروگرام کے تحت 23 مختلف تنظیموں کے ذریعے معاشرے کے مستحق افراد کی بہبود کے لیے عطیات دیے گئے۔اس پروگرام کے تحت ریاض میں 23 ملین ریال کی رقم سے 11 ہزار 680 افراد مستفید ہوئے۔ مکہ مکرمہ کے لیے 15 ملین ریا سے 14 ہزار 914 اور مشرقی گورنری میں 16 ملین ریال کی رقم سے 41 ہزار افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…