یکا نبارو(این این آئی)انڈونیشیا میں ایک شخص نے انتہائی خوف ناک اور غیر معمولی جسامت کے اڑدھے کے حملے کے بعد دوسرے شہریوں کے ساتھ مل کر نہ صرف اس اڑدھے کو ہلاک کردیا بلکہ کاٹ کر اس کا گوشت بھی کھایا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹر کے صوبہ ناء میں باٹانگ گانسال میں رورٹ نابانا نامی ایک سیکیورٹی گارڈ پر کھجور کے ایک باغ میں اڑدھے نے
حملہ کردیا۔ قریب تھا کہ اڑدھا انڈونیشین شہری کا بازو کاٹ کھاتا مگر موقع پر دوسرے افراد پہنچ گئے جنہوں نے اڑدھے کو ہلاک کردیا۔مقامی پولیس چیف سوتا راجا نے بتایا کہ ہلاک کیا گیا اڑدھا غیرمعمولی جسامت کا حامل تھا جس کی لمبائی 7.8 میٹر تھی۔ 37 سالہ سیکیورٹی گارڈ جس پر اڑدھے نے حملہ کیا تھا سانپ کا گوشت کھانے کا شوقین ہے۔ اس نے سانپ کو ایک بوری میں بند کرنے کی کوشش کی مگر سانپ نے اس کے
بازو پر حملہ کردیا۔قریب موجود کچھ کسانوں نے آگے بڑھ کر لکڑ کی لاٹھیوں اور دیگر اشیاء سے اڑھے کو مارا کر سیکیورٹی گارڈ کی زندگی بچالی۔ مارے گئے سانپ کو مقامی دیہاتیوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اس کے بعد اسے پکا کر کھایا گیا۔