جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی قدم بوسی کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ولی عہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روس کے دورہ پر روانہ ہوتے وقت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قدم بوسی کی۔ اس موقع پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل سمیت شاہی خاندان کی اہم

شخصیات، وزراء، اعلیٰ شہری و فوجی عہدیدار اور عمائدین موجود تھے۔ ہر ایک نے اس منظر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز روسی صدر پوٹین کی دعوت پر آج روس کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر روس اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرینگے۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔ اس دورے سے روس اور سعودی عرب کے درمیان سعودی وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرمایہ کاری کے نئے افق روشن ہونگے۔روسی وزیر توانائی نے بتایا کہ روس اور سعودی عرب ایک ارب ڈالر کے سرمائے سے توانائی کے شعبے میں نیا انویسٹمنٹ فنڈ قائم کرینگے۔ شاہ سلمان کے دورہ ماسکو کے موقع پر دونوں ملک پیٹرول، گیس،برقی توانائی اور تجدد پذیر توانائی کے سرچشموں کے شعبوں میں متعدد معاہدے کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…