پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ریپ گروگرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت گرفتار والد سے ناجائز تعلقات تھے یا نہیں؟سب اگل دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنسی زیادتی کیس میں قید بھارتی متنازع گروگرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت سنگھ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 38 دنوں سے مفروربھارتی متنازع گروگرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہنی پریت اس دوران کہاں رہی یہ سوال ابھی تشنہ ہے جس کا جواب پولیس تحقیقات کے

بعد سامنے آنے کی توقع ہے تاہم ہنی پریت کی گرفتاری بھی نہایت ڈرامائی انداز میں سامنے آئی ہے۔ اپنی گرفتاری سے قبل اچانک ہنی پریت منظر عام پر آئی اور اس نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری سے قبل دئیے گئے اپنے انٹرویو میں ہنی پریت کا کہنا تھا کہ وہ گرفتاری کے ڈر سے فرار نہیں ہوئی تھی بلکہ سخت ڈپریشن میں تھی کیونکہ اچانک لک آئوٹ نوٹس کی بات سن کر اس پر خوف طاری ہو گیا تھا۔ منہ بولے باپ متنازع گرو گرمیت سنگھ کے ساتھ ناجائز تعلقات کے حوالے سے ہنی پریت کا کہنا تھا کہ میڈیا میں باپ بیٹی کے رشتہ کو گندے طریقہ سے اچھالا گیا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ باپ بیٹی کے مقدس رشتہ کو کیوں اچھالا جا رہا ہے؟ کیا ایک باپ بیٹی کے سر پر ہاتھ نہیں رکھ سکتا؟ کیا بیٹی باپ سے محبت نہیں کر سکتی؟اس کا کہنا تھا کہ ہزاروں لڑکیوں کی بات ان سنی کر کے صرف ایک خط کی بنیاد پر کسی کو کیسے گناہ گار ٹھہرایا جا سکتا ہے؟ ان کے والد گرو گرمیت بے گناہ ہیں اور آنے والے وقت میں ان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔گرمیت سنگھ کی گرفتاری کے بعد فسادات بھڑکانے کے حوالے سے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ہنی پریت کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو سزا کے بعد جو فسادات ہوئے انھیں بھڑکانے میں وہ شامل نہیں تھی اور نہ ہی کسی کے پاس ان کے

خلاف ثبوت ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے خواتین پیروکاروں کی عصمت دری معاملے میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرو گرمیت کو قصور وار قرار ددیتے ہوئے28 اگست کو 20 برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی ۔ عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں فسادات میں تقریباً 30 افراد کی موت اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…