پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سانحہ لاس ویگاس۔۔حملہ آور نے ہوٹل میں کیا کچھ لگا رکھا تھا،امریکی پولیس چکرا کر رہ گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی پولیس نے کہاہے کہ اتوار کو امریکی شہر لاس ویگاس میں گولیاں مار کر 58 افراد کو ہلاک اور 500 سے زیادہ کو زخمی کرنے والے حملہ آور سٹیون پیڈک نے اپنے ہوٹل اور کمرے میں کئی کیمرے لگا رکھے تھے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا کہ راہداری کے دو کیمروں اور دروازے کے پیپ ہول میں نصب کیمرے سے وہ دیکھ سکتے تھے کہ

آیا پولیس والے ان کی طرف تو نہیں آ رہے۔اب تک اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ 64 سالہ پیڈک نے یہ حملہ کیوں کیا۔ تاہم یہ ظاہر ہے کہ انھوں نے اس کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔شیرف جوزف لومبارڈو نے بتایاکہ اس شخص نے پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی۔ اس نے کمرے میں جس قسم اور جس مقدار میں اسلحہ جمع کر رکھا تھا، (اس سے لگتا ہے کہ) اس

بہت وسیع منصوبہ بندی کی تھی اور مجھے یقین ہے کہ اس نے ہر چیز کا بغور جائزہ لیا تھا۔پولیس اب بھی پیڈک کی گرل فرینڈ میریلو ڈینلی میں دلچسپی رکھتی ہے جو اس وقت فلپائن میں ہیں۔ شیرف لومبارڈو نے کہا کہ ہم رابطے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…