پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی مشقیں،مقاصد کیا ہیں؟سب پتہ چل گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں فوجی مشق کاسح1 کا آغاز ہوا۔ مشق میں سعودی شاہی بری افواج اور پاکستانی فوج شریک ہیں۔مملکت کے شمال مغربی علاقے میں آپریشنز ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل یوسف خیر اللہ الشہرانی نے واضح کیا کہ کاسح 1 مشق کا مقصد عسکری تجربے اور لڑائی کی مہارت کے تبادلے کے علاوہ یونٹوں کی ہمہ وقت تیاری کی سطح کو

بلند کرنا ہے۔بعد ازاں مشق میں پاکستانی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد عارف نے اپنے خطاب میں سعودی عرب میں ہونے والی اس مشق میں پاکستانی فوج کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی افواج کی مملکت سعودی عرب اور اس کی افواج کے ساتھ طویل تاریخ ہے جو اخوت اور دو طرفہ اعتماد پر مبنی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کاسح 1

فوجی مشق کا مقصد لڑائی کے دوران جدت طرازی کے حامل آلات کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے اور پاکستانی فوج اس نوعیت کے خطرات پر قابو پانے میں مہارت رکھتی ہے۔اس موقع پر مملکت کے شمال مغربی علاقے کے کمانڈر نے بھی اپنے خطاب میں پاکستانی فوج کے تجربے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اس مشق کے دوران عسکری تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…