اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے ہولناک اور طاقتور ترین زلزلے کی پیش گوئی، سعودی ماہر نے زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات کی تربیت دینے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ایک ماہر ارضیات و جغرافیائی علوم پروفسیر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے آئندہ 50برسوں کے دوران ملک میں تاریخ کے سب سے ہولناک اور طاقتور ترین زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق القصیم یونیورسٹی کے
ماہر ارضیات و جغرافیائی علوم پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسندنے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ آئندہ نصف صدی کے دوران سعودی عرب میں اگر کوئی طاقتور ترین زلزلہ آئے گا تو اسکی شدت 6.5 ہوگی۔ انہوں نے حکومت اور نجی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سکولوں اور دفاتر میں لوگوں کو زلزلے کی تباہ کاریوں اور حفاظتی اقدامات و تدابیر اپنانے بارے مشقیں کرائیں جس سے خطرناک زلزلے کے دوران جانی نقصان پر قابو پانے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔