پیر‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایئرپورٹ کے پاس بی ایس ایف کیمپ پر ایک حملہ ہوا ہے جس میں تین فوجی زخمی جبکہ دو حملہ آوروں کے مارے جانےکی اطلاعات ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تین حملہ آوروں نے انتہائی سکیورٹی والے بی ایس ایف کے کیمپ پر منگل کی صبح سویرے حملہ کیا ہے۔سرینگر میں اعلیٰ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے انھوں نے دو حملہ آوروں کو مار دیا ہے

جبکہ تصادم ابھی جاری ہے۔پولیس کے ترجمان منوج کمار نے کہا کہ تین فوجی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں بتایا کہ ہوائی اڈے پر مختصر وقت تک پروازیں منسوخ رہنے کے بعد پروازیں از سر نو بحال کر دی گئی ہیں۔آپریشن میں شامل ایک پولیس افسر نے  بتایا شدت پسندوں نے کیمپ پر حملہ کیا لیکن وہ ایک انتظامی عمارت میں پھنس گئے ہیں۔ کم از کم ایک شدت پسند ابھی بھی افسروں کے میس میں ہے۔’اس سے قبل سرینگر کے پولیس آئی جی منیر خان نے  بتایاحملہ صبح تقریبا چار بجے ہوا۔ بارڈر سکیورٹی فورسز کی 182 بٹالین کے کیمپ میں تین شدت پسند داخل ہو گئے تھے۔’انھوں نے بی ایس ایف کے دو جوانوں کے اس حملے میں زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے اس کو ‘خودکش حملہ’ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہاں سے ایک لاش ملی ہے جو کہ حملہ آور کی ہو سکتی ہے۔آئی جی منیر خان نے بتایا کہ ابھی تصادم جاری ہے۔ حملے کے بعد سرینگر ہوائی اڈے کو جانے والی تمام سڑکیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ کلیئرینس ملنے تک تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل جنوری میں جموں کے سرحدی قصبہ اکھنور میں واقع جنرل ریزرو انجنئرنگ فورس یا گریف کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی

جس میں کم از کم تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔جبکہ جون میں قاضی گنڈ علاقے میں مسلح شدت پسندوں نے انڈین فوج کے ایک کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں چھہ فوجی شدید زخمی ہو گئے اور ان میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی تھی۔انڈین فوج اور مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وادی میں جاری طویل آپریشن میں اب 180 شدت پسند مارے جا چکے ہیں جن میں کئی اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ ایک مقبول شدت پسند لیڈر برہان وانی کی گذشتہ سال جولائی میں ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں شدت پسندی کی نئی لہر دیکھی گئی ہے۔ اگر چہ کمشیر میں ملیٹینسی بظاہر کم ہوتی نظر آ رہی ہے لیکن دارالحکومت کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں ‘فدائی حملے’ سے سکیورٹی ایجنسیوں میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…