اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ کے نتیجے میں 22افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھگدڑ ریلوے سٹیشن پر اچانک چار ٹرینوں کی بیک وقت آمد کی وجہ سے ہوئی جس میں سوار اور اترنے والوں کے بے پناہ رش اور جگہ کم ہونے کے باعث بھگدڑ مچی۔ اس بھگدڑ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث آرہی ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچھ افراد خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک عینی شاہد نے بھگدڑ کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سفاک لوگوں نے بھگدڑ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد بالخصوص خواتین کے پرس چُرائے اور ان کے سونے کی زیورات بھی چوری کر لیے۔ خاتون کو بھگدڑ کے دوران جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس پر گہرے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت مر چکی ہے ، ایک مرتی ہوئی خاتون کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔