اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان سے گرفتارامریکی شہری پر سنگین الزام عائد،عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی ایک فیڈرل جیوری نے القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنے والے امریکی شہری کو 2009 میں افغانستان میں ایک امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ناکام خود کش بم حملے کا مجرم قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کی فیڈرل جیوری نے یہ فیصلہ مہند محمود علی الفارغ کے خلاف دیا ہے جس کا تعلق امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے ہے۔فارغ کا مقدمہ اس وجہ سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا کیونکہ اطلاعات کے مطابق

امریکی عہدیداروں نے ابتدائی طور پر اس بات پر غور کیا کہ اسے ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی جائے لیکن عملی طور پر ایسا کوئی قدم کسی امریکی شہری کے خلاف نہیں اٹھایا گیا۔ اس کی بجائے سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے بالآخر ان کو پکڑ کر سول عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا۔فارغ کو پاکستان سے حراست میں لیے جانے کے بعد 2015ء میں امریکہ لے جایا گیا۔نیویارک کی ایسٹرن ڈسٹرکٹ کی قائم مقام اٹارنی جنرل بریجٹ رہوڈ نے کہا کہ القاعدہ کے ایک امریکی رکن کو امریکہ کی عدالت میں سزا وار قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فارغ کو امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش اور دنیا کی ایک بڑی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہونے کے جرم میں ممکنہ طور پر عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔فارغ کے وکیل کی طرف سے فوری طور کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ فارغ کو مجرم قرار دینے لیے فرانزک شہادت بہت کمزور ہے اور اس کی بجائے انہوں نے فنگر پرنٹ کے ماہرین کو طلب کرنے کا کہا تھا۔فارغ کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات میں سے زیادہ تر کا تعلق خوست کی فارورڈ آپریٹنگ بیس “چیپ مین” پر 19 جنوری 2009ء میں ہونے والے حملے سے ہے۔حملہ آوروں نے باردو سے بھری ہوئی دو گاڑیوں کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

ابتدائی طور پر ہونے والے دھماکے میں کئی افغان شہریوں سمیت ایک خاتون زخمی ہوئیں تاہم ایک بڑا بم پھٹنے میں ناکام ہو گیا جس کی وجہ سے کئی امریکی فوجیوں کی جانین بچ گئیں۔فارغ کو امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کرنے، لوگوں کو بڑی تعداد میں ہلاک کرنے کا ہتھیار استعمال کرنے، سرکاری تنصیبات پر بم حملہ کرنے کی سازش اور دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے ساز باز کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…