بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت نے کہاہے کہ سنکیانگ صوبے میں اقلیت مسلم کمیونٹی سے قران اور نماز میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا کو جمع کرانے کی خبریں اورجھوٹ ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ محض افواہیں ہیں اور سنکیانگ میں سب کچھ ٹھیک ہے۔سنکیانگ میں، چین نے بڑے پیمانے پر
ہان کمیونٹی کو بسانا شروع کر دیا جس سے اوغر اقلیت میں آ گئے ہیں۔بیجنگ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس علاقے میں اس کے اپنے مبینہ مظالم کو صحیح ٹھرانے کے لیے وہ اوغر علیحدگی پسندوں کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔چینی حکومت کا کہنا تھا کہ اوغر علیحدگی پسند الگ ہونے کے لیے بم حملے ، بدامنی اور توڑ پھوڑ کی کارروائیوں کی مہم چلا رہے ہیں۔