بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری کے دنیابھرمیں چرچے،لبنانی حکومت بھی مجبور ہوگئی، پاکستان سے بڑا مطالبہ کرڈالا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)لبنان کی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو عملی شکل دینے اور عملداری کے حوالہ سے پاکستان کے تجربات سے سیکھنے اور استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بیروت میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں یہ گہری دلچسپی سی پیک بارے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد اور لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے ہونے والی ملاقات کے دوران ظاہر کی گئی۔

سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے لبنان کی حکومت کی دعوت پر 29 سے 30 ستمبر تک لبنان کا دورہ کیا۔ بیان کے مطابق مشاہد حسین سیّد نے لبنان کے وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین دو دہائیوں پر محیط دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مشکل حالات کے تعلقات کا اعادہ کیا۔ لبنان کے وزیراعظم نے لبنان میں طرابلس بندرگاہ اور طرابلس خصوصی اقتصادی زونز کی جاری اپ گریڈیشن کیلئے چین کی سرمایہ کاری کی ترغیب مں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے سی پیک کے مختلف پہلوؤں اور تفصیلی تبادلہ خیال کے دوران لبنان کی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان اور عرب ممالک کے مابین بردرانہ تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے مشاہد حسین سیّد نے مارچ 1997ء میں لبنان کے مرحوم وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا اعادہ کیا جنہوں نے قرارداد پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر لبنان کے اظہار یکجہتی کیلئے دورہ کیا تھا۔ قریبی دوستی اور خیرسگالی کے جذبات کے اظہار کیلئے لبنان کے وزیراعظم نے بیروت میں اپنی نجی رہائشگاہ پر سینیٹر مشاہد حسین سیّد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بات چیت کے دوران لبنان کی داخلی اور خارجی صورتحال، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سینیٹر مشاہد حسین سیّد بعد ازاں لبنان کے دوسرے بڑے شہر تریپولی گئے جہاں انہیں راشد کرامی انٹرنیشنل فیئر پورٹ کی اپ گریڈیشن اور خصوصی اقتصادی زونز کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں پراجیکٹ پر جاری پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے سائٹ کا دورہ بھی کرایا گیا۔ انہوں نے سینئر سرکاری افسران، اراکین پارلیمنٹ اور نجی شعبہ کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…