بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ریٹائر مسلمان بھارتی فوجی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کا عدالتی حکم

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی)ایک بھارتی فوجی جو فوج میں 30 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوچکا ہے اب اس کو اپنی شہریت انڈین ثابت کرنے لیے کا کہا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی ریاست آسام میں حکام نے محمد اعظم الحق پر بنگلہ دیش کے غیرقانونی تارک وطن کا الزام عائد کیا ہے۔انھیں چند ہفتوں میں فارنرز ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے کا حکم

نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔اعظم الحق اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب کوئی فوج میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے تصدیق لازمی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست آسام میں حالیہ دنوں میں فارنرز ٹویبیونلز میں اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ غیرقانونی تارکین وطن کا معاملہ بی جے پی کا اہم انتخابی موضوع ہے۔اعظم الحق کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق ضلعی پولیس نے ان کے خلاف 25 مارچ 1971 کو آسام میں متعلقہ ضروری دستاویز کے بغیر آسام میں داخل ہونے کا مقدمہ درج کیا ہے، اسی رات پاکستان آرمی نے اس وقت کے مشرقی پاکستان میں آپریشن سرچ لائٹ کا آغاز کیا تھا۔چھ جولائی کو جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق اعظم الحق کو 11ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے اپنی شہریت ثابت کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا ایسا نہ کرنے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔تاہم 49 سالہ اعظم الحق کو ان کے آبائی گاؤں کالاہیکش میں نوٹس دیر سے موصول ہوا جب کے بعد اب وہ 13 اکتوبر کو ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔اعظم الحق نے بتایاکہ اس واقعے نے مجھے افسردہ کر دیا ہے۔ 30 سال قوم کی خدمت کرنے کے بعد اب ہمیں شناخت ثابت کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ یہ غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جانا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…