پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کاتالونیہ کا اسپین سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم،90فیصد نے ہاں کردی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)کاتالان کے رہنما کارلس پوئیمونٹ نے کہا ہے کہ کاتالونیہ نے اتوار کے متنازع ریفرنڈم کے بع’ریاست بننے کا حق حاصل کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاتالونیہ کے حکام نے کہاکہ اتوار کو ہونے والی پولنگ میں 90 فیصد ووٹرز نے آزادی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ووٹرز ٹرن آؤٹ 42.3 فیصد رہا تھا۔کارلس پوئیمونٹ کا کہنا تھا کہ آزادی کے یکطرفہ

اعلان کا دروازہ کھل گیا ہے۔خیال رہے کہ سپین کی مرکزی حکومت نے اس ریفرینڈم روکنے کا عہد کیا تھا اور ملک کی اعلیٰ ترین آئینی عدالت نے بھی غیر قانونی قرارد دیا تھا۔پولیس نے ووٹروں کو بارسلونا کے کچھ پولنگ سٹیشنوں میں داخلے سے روک دیا اور علاقائی دارالحکومت بارسیلونا میں پولیس نے علیحدگی پسند مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ اس کے علاوہ حکام نے چند جگہ پر بیلٹ پیپر اور بیلٹ بکس بھی ضبط کیے۔کاتالونیہ کی علاقائی حکومت اور مقامی محکمہ صحت نے زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ ہسپانوی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ 11 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔اس سے قبل سپین کے وزیراعظم نے مارئانو راجوئے نے کہا تھا کہ کاتالونیہ کے لوگوں کو بیوقوف بنا کر ایک غیر قانونی ووٹ میں شریک کروایا گیا۔ انھوں نے اسے جمہوریت کا مذاق اڑانا قرار دیا۔واضح رہے کہ اس قدر شدید تناؤ کے باوجود اس حوالے سے کی جانے والی کارروائیاں اور مظاہرے دونوں ہی پرامن رہے تھے۔اس ریفرنڈم میں بیٹل پیپرز پر صرف ایک ہی سوال درج تھا۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ کاتالونیہ ایک ریپبلک کی حیثیت سے الگ ریاست بن جائے؟ اس سوال کا جواب ہاں یا نہیں کی صورت میں مانگا گیا۔کاتالونیہ کے حکام نے

ووٹرز کو پولنگ کے آغاز سے قبل ہی پیغام دے دیا تھا کہ وہ اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کے بند ہونے کی صورت میں کسی بھی پولنگ سٹیشنز میں جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…