منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

داعشی خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی زندہ نکلا نئے خطاب میں پیروکاروں کو کیا بڑا حکم جاری کر دیا؟

datetime 29  ستمبر‬‮  2017

دمشق(این این آئی)سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی زندہ ہیں ۔انھوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک صوتی ریکارڈنگ کی صورت میں اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اپنے پیروکارں سے کہا ہے کہ وہ صبر واستقامت اور استقلال کا مظاہرہ کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق البغدادی کی یہ صوتی ریکارڈنگ

46 منٹ طویل ہے۔ان کی یہ تقریر یوٹیوب اور ٹیلی گرام ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔اس میں وہ اپنے پیروکاروں سے مخاطب ہوکر یہ کہہ رہے ہیں کہ موصل(عراق) ، سرت(لیبیا) ، الرقہ اور حماہ (شام) میں جو جانیں قربان کی گئی ہیں، انھیں وہ رائیگاں نہ جانے دیں۔انھوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ امریکا ، یورپ اور روس خوف اور دہشت زدگی کی حالت میں رہ رہے ہیں اور انھیں ہر دم ’’ مجاہدین‘‘ کے حملوں کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔داعش کے خلیفہ کی اس صوتی ریکارڈنگ سے ان کی موت کی تمام دعوے بھی جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔اس سے پہلے نومبر 2016ء میں آخری مرتبہ ان کی ایک ریکارڈنگ منظرعام پر آئی تھی۔اس کے بعد گذشتہ مہینوں کے دوران میں روسی اور امریکی حکام نے متعدد مرتبہ فضائی حملوں میں ان کی ہلاکت کے دعوے کیے تھے لیکن کسی مستند ذریعے سے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی تھی۔ابوبکر البغدادی نے اپنی اس تقریر میں شمالی کوریا کی امریکا اور جاپان پر جوہری حملے کی دھمکیوں کا حوالہ دیا ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقریر حال ہی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔قزاقستا ن کے دارالحکومت آستانہ میں اس ماہ کے اوائل میں ہونے والی کانفرنس کا بھی تقریر میں حوالہ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…