پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ اور معروف قطری ارب پتی میں طلاق کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک پاپ موسیقارہ جنیٹ جیکسن ان دنوں عالمی میڈیا کی خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔ خاص طور پرجیکسن کی ایک قطری ارب پتی شہزادے وسام المانع کے ساتھ شادی، ایک بچے کی پیدائش اور پھر طلاق کے بعد وہ بار بار میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنیٹ جیکسن کو کچھ ہی عرصہ پیشتر اس کے شوہر وسام المانع نے طلاق دے دی تھی مگر طلاق کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

جنیٹ جیکسن کے بھائی نے جریدہ ’People‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی قطری تاجر کے ساتھ بہ طور بیوی کی زندگی انتہائی مشکلات کا شکار رہی ہے۔ وسام المانع کےساتھ زندگی گذارنا جیسے دوزخ میں رہنا تھا۔ اسے مسلسل زبانی توہین کا سامنا رہا۔اسٹیفن رانڈال المعروف رانڈی جیکسن نے بتایا کہ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے بہن کو طلاق لینے کی تجویز پیش کی۔ وہ بہنوئی کے توہین آمیز تصرفات سے بہت تنگ تھے۔رانڈی جیکسن نے کہا کہ مجھے اپنی ہمشیرہ کو اس کے شوہر کے گھر میں اس حالت میں رہتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا تھا۔ گویا وہ ایک قیدی کی طرح رہ رہی تھی۔ حمل کے دوران بھی اسے مسلسل توہین آمیز رویے کا سامنا رہا تاہم جسمانی تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔جینٹ جیکسن کے بھائی نے بتایا کہ وسام المانع اس کی ہمشیرہ کو تقریبات میں ’باوقار‘ لباس زیب تن کرنے پر مجبور کرتا۔ اس کا طلاق لینے کا فیصلہ پورے خاندان کے لیے مثبت رہا۔ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ مذاہب نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کےتنازعات زیادہ گہرے تھے۔خیال رہے کہ امریکی پاپ سنگر جینٹ جیکسن نے رواں سال اپریل میں اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔ عالمی شہرت یافتہ موسیقارہ اور قطری کاروباری شخصیت وسام المانع میں 2012 میں شادی ہوئی تھی۔ وسام المانع مسلمان جب کہ جیکسن غیر مسلم ہیں۔ شادی کے بعد دونوں جلد ہی ایک دوسرے سے دور ہوگئے تھے تاہم بچے کی پیدائش نے انہیں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب کردیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ایک ساتھ زندگی گذارنے میں ناکام رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…