جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

جس نے اسامہ کو تحفظ دیا ملاعمر کو پناہ دی وہ ۔۔! بھارت بھارتی عہدیدار کی ہرزہ سرائی،پاکستان کا نیا نام رکھ دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) بھارت نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو ٹیررستان قرار دیدیا اور کہاکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ریاست نے اسامہ بن لادن کو تحفظ دیا اور ملا عمر کو پناہ وہ یہ تاثر دے رہی ہے کہ اصل میں نقصان اسے ہوا ہے،پاکستان اب ٹیررستان ہے جس کے پاس دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ایک پھلتی پھولتی صنعت ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھارت کو آئینہ کیا دکھایا کہ وہ برا ہی مان گیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے اور خطے میں بھارتی عزائم پر کھل کربات کرنے سے بھارت کو آگ لگ گئی اور اس نے پاکستان کو ٹیرارستان قراردیدیا۔جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے بعد بھارت کی سفیر نے اپنا جواب دینے کا حق استعمال کیااورپاکستان کو ‘ٹیررستان’ کہہ کر پکارا۔اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں بھارت کی فرسٹ سیکریٹری اینعم گھمبھیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ریاست نے اسامہ بن لادن کو تحفظ دیا اور ملا عمر کو پناہ وہ یہ تاثر دے رہی ہے کہ اصل میں نقصان اسے ہوا ہے۔’پاکستان اب ٹیررستان ہے جس کے پاس دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ایک پھلتی پھولتی صنعت ہے۔بھارتی سیکرٹری کا کہنا تھاکہ متبادل حقائق پیداکرنے کی کوششیں حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتیں۔پاکستان دہشتگردی سے متعلق ایک جغرافیہ بن گیا ہے ۔اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اپنے خطاب میں کہنا تھاکہ بھارت کشمیر میں ‘جنگی جرائم’ میں ملوث ہے اور پاکستان میں ‘دہشت گردی برآمد’ کر رہا ہے ۔شاٹ گن سے پیلٹ کے استعمال کی وجہ سے ہزاروں کشمیری اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا خصوصی سفیر مقرر کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے افغان جنگ پر بھی بات کی اور کہا کہ اس میں پاکستان ‘قربانی کا بکرا’ نہیں بنے گا۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…