اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی قوم کو کیسا پایا؟ سبکدوش ہونیوالے چینی سفیر کا پاکستانیوں کے بارے میں دلچسپ تجزیہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چین کے سبکدوش ہونیوالے سفیر سن وی ڈونگ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے الوداعی ملاقات کی ۔ سپیکر نے پاک ۔ چین دوستی کو فروغ دینے کیلئے سن وی ڈونگ کی خدمات کو سر اہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور سفیر پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والی دوستی باہمی اعتماد ،احترام اور تعاون کی مضبوط بنیادوں پر استوارہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ دونوں ممالک کی قیادتوں کی بصیرت کو جاتا ہے ۔انہوں نے گرین پارلیمنٹ کے منصوبے میں تعاون اور پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سن وی ڈونگ کی کاوشوں کو سر اہا ۔سر دار ایاز صادق نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دو طر فہ تعلقات کا فروغ دونوں ممالک میں تعمیر ی تعاون میں عوامی اور ثقافتی سطح پر وفود کے تبادلے اور علاقائی اورعالمی امور پر مشاورت اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک۔چین اسٹرٹیجک شر اکت داری خطے میں امن اور تر قی کے لیے ناگزیر ہے ۔انہوں نے پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ خواب کی تعبیر ہے ۔سپیکر نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ قریبی تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیا دی جزوہے اور دونوں ممالک علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کی حمایت اور پائیدار شراکت داری کے لیے مصروف عمل ہیں ۔چین کے سبکدوش ہونیوالے سفیر سن وی ڈونگ نے پاک۔چین تعلقات کے تاریخی حقائق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں پائے جانے والے دوستانہ تعلقات دیرپا ،ہر آزمائش پر پورا اترنے والے اور سیاسی واقتصادی اثرات سے مبرا ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کی حمایت جاری رکھیں گے اور باہمی دوستی کا یہ رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو گا ۔چین کے سفیر نے اپنے لیے تعریفی کلمات پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی عوام کو ملن سار ، امن پسند اور ثابت قدمی سے ہر مشکل کا مقابلہ کرنے والے پایا ۔انہوں نے سپیکر کو دوسر ے ممالک میں اپنی آئندہ سفارتی تعیناتی کے دوران پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا یقین دلایا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…