نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں صدر ٹرمپ نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کے بارے میں مثبت رویے کا
اظہار کیا۔پاک امریکا بزنس کونسل کے ظہرانے میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا ہے کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ کے استقبالیے کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم سے امریکی تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز کے وفد نے ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے وفد کو پاکستان افغانستان میں بھارت کا کوئی فوجی اور سیاسی کردار نہیں دیکھتا، اگر کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے تو وہ پاکستان ہے، پاکستان میں حقانی یا اس جیسا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستانی ایٹمی پروگرام کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ ہے، وقت نے ثابت کیا ہے ہم ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر انتہائی ذمے دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسامہ بن لادن کی موجودگی کی معلومات نہیں تھی۔ ہماری خواہش تھی کسی ایکشن سے پہلے ، ہمیں اعتماد میں لیا جاتا، وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاک امریکا تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔