اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تیونس میں مسلمان خواتین کی غیر مسلموں سے شادی پر عائد پابندی ختم، مسلمان عورت اور غیر مسلم مرد کے درمیان شادی کا آزادانہ طریقے سے اندراج یا رجسٹرڈ کیا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس کی حکومت نے ملکی صدر کی سفارش پر مسلمان خواتین کی غیرمسلموں سے شادی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے،شمالی افریقی ملک تیونس کی حکومت نے اپنے صدر محمد الباجی قائد
السبسی کی سفارش پر ملکی مسلمان خواتین پر غیر مسلم مردوں سے شادی کرنے پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹایا۔تیونسی صدرکا کہنا ہے کہ ملک کو ایک جدید ریاست کی صورت اختیار کرنے میں امتیازی رویے ختم کرنے ہوں گے۔تیونسی حکومت کے ایک اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اب کسی بھی مسلمان عورت اور غیر مسلم مرد کے درمیان شادی کا آزادانہ طریقے سے اندراج یا رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے۔