جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کھرب پتی امریکی صدر ٹرمپ کے گھر ہالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گو کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج کل امریکا کے صدر ہیں لیکن اس سے پہلے بھی وہ کوئی معمولی شخصیت نہیں تھے۔ ٹرمپ کا شمار امریکا کے نہایت دولت مند اور بااثر کاروباری افراد میں ہوا کرتا تھا۔سنہ 1990 کی دہائی میں ہالی ووڈ میں بننے والی فلموں میں اگر کوئی عالیشان اور شاندار عمارت دکھانی مقصود ہوتی تھی تو اکثر ہدایت کار ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا کرتے تھے کہ کیا وہ ٹرمپ ٹاور یا اپنی کسی اور

عمارت میں انہیں شوٹنگ کی اجازت دیں گے۔اور ٹرمپ انہیں ایک شرط پر اس کی اجازت دیا کرتے تھے جو یہ تھی کہ فلم کے کسی منظر میں چند سیکنڈز کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلمی تکنیکی زبان میں اس منظر کو کیمیو کہا جاتا ہے۔اس بات کا انکشاف ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈیمن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ سنہ 1992 میں ریلیز کی گئی ایک فلم سینٹ آف دا ویمن کے کچھ مناظر ٹرمپ کی ملکیتی عمارت میں عکس بند کرنے کی اجازت لی گئی اور ٹرمپ نے فلم کے ہدایتکار مارٹن برسٹ سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے لیے بھی کوئی سین لکھیں جس سے وہ فلم میں آسکیں۔سینٹ آف دا ویمن ایک نابینا ریٹائرڈ آرمی افسر اور اس کی نوجوان نگہبان کے تعلق پر مبنی فلم ہے۔میٹ ڈیمن کے مطابق ٹرمپ کی مصروفیت کے پیش نظر اس منظر کی عکس بندی کے لیے پورا ایک گھنٹہ ضائع ہوا۔اس منظر میں ٹرمپ کو اس طرح پیش کیا جانا تھا کہ وہ کمرے میں داخل ہوتے، فلم کے مرکزی کردار ال پچینو ان سے کہتے، ’ہیلو مسٹر ٹرمپ‘، اس کے بعد ٹرمپ کو وہاں سے چلے جانا تھا۔تاہم بعد ازاں اس منظر کو ٹرمپ جیسے بدطنیت اور بااثر تاجر کی خفگی کے خوف کے باوجود کاٹ دیا گیا اور یوں یہ منظر سینٹ آف دا ویمن میں نہیں دکھایا گیا۔البتہ ہوم الون 2 میں ایسا نہیں ہوا۔سنہ 1992 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ہوم الون 2 میں فلم کا مرکزی کردار جو ایک بچہ ہے ایک

شاندار عمارت میں جا پہنچتا ہے جو درحقیقت ٹرمپ کا گھر ہے۔ وہاں ایک منظر میں بچہ ٹرمپ سے راستہ پوچھتا دکھائی دیتا ہے۔میٹ ڈیمن کا کہنا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ یہ منظر فلم میں کیوں رکھا گیا، ’شاید فلم کے منتظمین دولت مند ٹرمپ کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتے تھے‘۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…