اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار میں مسلمانوں پر سرکاری فوج اور بدھ غنڈوئوں کے مظالم کے خلاف القاعدہ میدان میں آگئی، سوچی حکومت کو سزا دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق القاعدہ کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوںپر سرکاری فوج اور بدھ غندوئوں کے مظالم کے خلاف القاعدہ میدان میں آگئی ہے اور اس نے میانمار کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے
والے مظالم کی سزا دی جائے گی۔ القاعدہ کی جانب سے میانمار کے مسلمانوں کی مدد کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ روہنگیا پر ڈھائے جانیوالے مـظالم کے خلاف آگے آئیں۔ القاعدہ نے سوچی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے ساتھ جو وحشیانہ برتائو کیا جارہا ہے اس کی سزا میانمار کو ضرور ملنی چاہیے، میانمار کی حکومت کو بھی مزہ چکھنا ہوگا۔