بغداد(آئی این پی )عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے شمالی عراقی انتظامیہ میں 25 ستمبر کو خود مختاری کیلیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت پر زور دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم نے بغداد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کابینہ اجلاس کے دوران زیر بحث لائے گئے موضوعات پر غور کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنڈم خلاف آئین ہے اور اگر کوئی مسئلہ در پیش ہے تو اس
کیلیے مذاکراتی میز پر آیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کردی عوام سن 2003 کے بعد سے ان تمام حقوق سے مستفید ہوئے جنہیں صدیوں سے غصب کیا جاتا رہا ہے۔عراقی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اگر یہ ریفرنڈ م ہوا تو کردی عوام ان تمام حقوق سے محروم ہو جائیں گے ہمیں ملک میں انتشار اور فتنہ پروری کی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا لہذا امید ہے کہ برادر کرد عوام ملکی بقا و سالمیت کیلیے اس ریفرنڈم کو مسترد کر دیں گے۔