سیول(آئی این پی)جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف لگائی گئی نئی پابندیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے لیے معاشی مشکلات اور تنہا رہ جانے سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق شمالی کوریا کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ بین الاقوامی امن
کو چیلنج کرنے کا نتیجہ اس کے خلاف مزید سخت بین الاقوامی پابندیوں کی صورت میں نکلے گا۔