ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

روسی خلا باز بھی مکہ مکرمہ کا فین نکلا ایسی تصویر جاری کہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی خلا باز سرگی ریزنسکی نے مکہ مکرمہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔مکہ شہرکے لئے پسندیدگی کاا ظہار کرتے ہوئے فیس بک پر تحریر کیا ہے کہ مکہ مکرمہ ہر پہلو سے غیر معمولی شہر ہے، شہر کا تعمیراتی ڈھانچہ توجہ طلب ہے۔

میرے خیال میں مکہ شہر خلا سے بھی منفرد نظر آتا ہے۔ دنیا کے دیگر شہروں اور مکہ کو خلا سے دیکھنے پر یہ امتیاز صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ مکہ صبح و شام ہر وقت شاندار شہر ہے۔یاد رہے کہ روسی خلا باز حیاتیات کا عالم ہے۔ ماسکو یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے۔ روسی تاریخ میں پہلی بار خلائی مشن کی سربراہی کررہا ہے۔مکہ مکرمہ کی رات کے پچھلے پہر روشنیوں میں نہائی ہوئی کلا سے لی گئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کعبہ شریف کی قدیم تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرہ ارض پر موجود اللہ کے اس مقدس گھر کی تصاویر بنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے مگر پہلی بار باقاعدہ کیمرے کی آنکھ میں بیت اللہ کو سمونے کا اعزاز مصری فوٹوگرافر محمد صادق بیہ کو حاصل ہے۔محمد صادق بیہ نے آج سے 138برس پیشتر یعنی 1880 میں بنائی۔ عرب ٹی وی کے مطابق موصوف نے یہ تصویر اپنے سفر حجاز کے دوران بنائی اور حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھیں۔آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کیغلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کیا گیا اور اس پرقرآنی آیات سنہری حروف میں منقش ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…