داعش نے یورپ میں اپنے کارکنوں کو کھانے پینے کی اشیا میں زہرملانے کی ہدایت کردی

9  ستمبر‬‮  2017

دمشق(آئی این پی )دنیا بھر میں دہشت اور سفاکیت کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے چند روز قبل مغربی دنیا بالخصوص یورپ میں پھیلے ہوئے اپنے انفرادی حملہ آوروں کو ایک “گھنائونی” ترکیب کے ساتھ نئے حملے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔دہشت گرد تحریکوں اور تنظیموں کے امور پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق تنظیم نے ٹیلیگرام پر اپنے چینل کے ذریعے اپنے تمام ہمدردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بازاروں اور گروسری اسٹورز پر موجود غذائی

اشیا میں زہر ملا دیں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ لوگ جہاں کہیں بھی ہیں وہاں کمزوریوں کے دہانے کھلے ہیں لہذا اہلِ کفر پر کاری ضرب لگائیے۔یاد رہے کہ تنظیم ماضی میں بھی اس سے ملتے جلتے خیالات کا اعلان کر چکی ہے بالخصوص 2015 میں جب نیوز ویک جریدے کے مطابق تنظیم نے “چھرا گھونپو ، جلا دو ، زہر دے دو” کی عبارت کو رائج کیا تھا۔اگرچہ اس سے پہلے تنظیم نے اس طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا تاہم امریکی پولیس نے 2016 میں سان فرانسسکو میں تنظیم کی سپورٹ کے شبہے میں ایک 22 سالہ یمنی نوجوان عامر سنان الحجاجی کو حراست میں لیا تھا۔ الحجاجی نے دسمبر 2016 میں عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے دواں میں چوہے مار زہر ملا کر اس نائٹ کلبوں میں تقسیم کرنے کے معاملے پر پیش رفت کی تھی۔داعش تنظیم نے اپنے نئے پیغام میں مذبح خانوں اور مشہور گروسری اسٹورز پر کام کرنے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کھلی ہوئی غذائی اشیا ، سبزیوں ، پھلوں ، گوشت اور شراب کی بوتلوں میں سائنائیڈ زہر ملا دیں۔یاد رہے کہ سائنائیڈ تیز ترین مہلک زہر شمار کیا جاتا ہے۔تنظیم نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ آپ لوگ زہر کی اقسام اور ان کی تیاری پر غور کریں جو چند لمحوں میں سیکڑوں لوگوں کو موت کی نیند سلا دے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…