جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

افغانستان میںامریکی فوج کی ایک اور توہین آمیز حرکت کتے کی تصویر اوراس پر قرآنی آیت لکھ کر پمفلٹ تقسیم!!

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

کابل (این این آئی)افغانستان میں امریکی فوج نے انتہائی توہین آمیز اور شرمناک حرکت کی ہے۔ اب کے اس نے ایک ایسا پمفلٹ تیار کیا ہے جس پر کتے کی تصویر ہے اور اس پر قرآنی آیت لکھی ہوئی ہے ۔اس توہین آمیز پمفلٹ کو امریکی فوج نے شمالی صوبے پروان میں گرا یا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پرچے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔اس میں ایک شیر ایک سفید کتے کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔کتے کے جسم پر

مسلمانوں کے پہلے کلمہ طیبہ کے الفاظ لکھے ہیں۔ امریکیوں نے اس کتے کو طالبان مزاحمت کاروں سے تشبیہ دی ہے کیونکہ ان کے جھنڈے کا رنگ بھی سفید ہے۔اس پرچے پر درج عبارت کے الفاظ یہ ہیں، ان کتوں سے اپنی آزادی واپس لیجیے۔ان دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی مدد کیجیے۔اپنی آزادی واپس لیجیے اور سکیورٹی کو یقینی بنائیے۔امریکا کی قیادت میں نیٹو فورسز طالبان مزاحمت کاروں کے خلاف مقامی آبادی کی حمایت کی غرض سے اس طرح کی اشتعال انگیز عبارتوں پر مبنی پرچے گراتی رہتی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے طالبان کی تحقیر کے لیے کتے پر کلمہ طیبہ کے الفاظ لکھ دیے ہیں اور اس طرح اسلام اور مسلمانوں دونوں کی بدترین توہین کا ارتکاب کیا ہے۔سوشل میڈیا کے صارفین نے کلمہ اسلام کی اس طرح بے توقیری کی شدید مذمت کی ہے۔ایک صارف نے تو فیس بک پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کافر اور ان کے غلام موت کے حق دار ہیں ۔افغانستان میں امریکا اور نیٹو کی خصوصی فورسز کے سربراہ میجر جنرل جیمز لنڈر نے اس پمفلٹ کے ڈیزائن پر معافی مانگ لی ہے اور اس کو ایک غلطی قرار دیاہے۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس پمفلٹ میں غلطی سے ایک ایسی تصویر شامل ہے جو مسلمانوں اور اسلام دونوں کے لیے انتہائی توہین آمیز ہے۔میں مخلصانہ طور پر اس پر معذرت خواہ ہوں۔ ہمیں اسلام اور دنیا

بھر میں اپنے مسلم شراکت داروں کا احترام ہے۔صوبہ پروان میں واقع بگرام ائیربیس پر موجود خصوصی آپریشن فورسز کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔یادرہے کہ 2012 میں امریکی فوجیوں نے افغانستان میں قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کردیے تھے ۔اس توہین آمیز حرکت کے خلاف ملک میں کئی روز تک پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے تھے اور ان میں کم سے کم چالیس افراد مارے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…