جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط پر برس پڑے

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ زندگی کوشش اور قسمت کے ملاپ کا نام ہے، ان کے خط پر چار قل پڑھ کر اسے نظر انداز کردیا تھا۔ عبدالباسط کے خط پر اپنے رد عمل میں اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے عبدالباسط کے ناروا رویے پر اظہار افسوس کیا تھا اور انہوں نے خود خط پر ردعمل نہ دے کر معاملہ اللہ کے سپرد کردیا تھا، چار قل پڑھ کر اسے نظر انداز کردیاتھا لیکن اب چونکہ عبدالباسط

نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اس لیے اس پر اظہار خیال ضروری سمجھا۔انہوں نے کہا کہ عبدالباسط ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اس لیے حسد کا کوئی علاج نہیں ہے، عبدالباسط کا خط بدترین اور غیر واضح ہے ، زندگی نے ہمیں جو کچھ دیا اسے عاجزی سے قبول کرلینا چاہیے، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، عبدالباسط یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ زندگی کوشش اور قسمت کے ملاپ کا نام ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں تعینات پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اعزاز چوہدری کو بدترین سفارتکار قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…