کابل (آئی این پی ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکے میں13 افرادہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے، افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ منگل کو افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں13 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔افغان وزارت صحت کے افسرکے مطابق خودکش دھماکا کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں13 افراد ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے
علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ دھماکا ایسے وقت پر ہوا جب سکیورٹی فورسز کے اہلکار قبل از وقت عیدالضحی کی تنخواہیں لینے کے لیے بینک پہنچنا شروع ہوئے تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے بقول یہ دھماکا شہر کے مصروف چوک مسعود اسکوائر میں ہوا ہے اور اس کے قریب ہی نیشنل بینک کی برانچ ہے۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔