منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

اگر پاکستان کے خلاف امریکہ نے کچھ کیا تو پاکستان کیا جواب دے گا؟ امریکی ماہرین نے حکومت کو خبردار کر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تھینک ٹینکس اور ذرائع ابلاغ نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں افغانستان میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے، اس وقت امریکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے بحث ہو رہی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی امداد کے خاتمے سے متعلق دھمکی پر معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک آرٹیکل میں کہا ہے کہ

امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اور پھر خود ہی انہیں مسترد کر دیا۔ اخبارنے مزید کہا کہ چین کی صورت میں پاکستان کا ایک طاقتور حلیف اور اتحادی موجود ہے اور امریکی امداد روکنے سے چین کو اس خلاء سے فائدہ اٹھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ پاکستان کے خلاف اقدامات کرنے سے افغانستان کی صورتحال اور زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ اسی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک اور مضمون میں صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان معاملات میں بھارتی کردار کی مخالفت کی گئی ہے اورکہا گیا کہ اس پر پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ معروف امریکی تھینک ٹینک یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو اہم شراکت دار ملک سمجھتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائیٹ پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے کئی سینئر اراکین سمجھتے ہیں کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے اور دونوں ممالک کے مفادات اور دشمن یکساں ہیں۔ ان اراکین نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔ ان اراکین نے مزید کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ سنجیدہ تعلقات کے قیام کی خواہش رکھتا ہے اور وہ اس ہدف کے حصول کے لیے اپنا کام جاری رکھے گا۔

دوسری طرف  روسی ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔چین کے بعد روس بھی امریکی صدر کی الزام تراشیوں کے خلاف پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا ¾ روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے،

پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ خطے میں کسی بھی قسم ک عدم استحکام افغانستان کےلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر کے بیان پر چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کو بہترین دوست سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی، معاشی اور سکیورٹی کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ڈٹا ہوا ہے، جس میں اس نے بے شمار قربانیاں دیں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کیلئے امریکی پالیسی میں پاکستان سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…