اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک سے کئی لڑکیاں آئی ایس آئی ایس (داعش) میں شامل ہو رہی ہیں مگر اس مرتبہ داعش میں شامل ہونے والی لڑکی نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق چھبیس سالہ ماڈل لڑکی لتیشیا نے داعش میں شامل ہو کر دنیا کو دنگ کر دیا یہ لڑکی 2014 کے مس کارنن مقابلہ حسن میں دوسرے نمبر پر آئی تھی اور کئی بڑی اشتہاری کمپنیوں میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہے۔
حیران کن امر یہ ہے کہ وہ خود تو داعش کا حصہ بنی مگر اپنی دوستوں اور ساتھیوں کو بھی اس تنظیم میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دیتی رہی۔ پولیس نے جب اس ماڈل کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں سے داعش سے متعلق کافی تحریری مواد برآمد ہوا۔ لتیشیا نے ایک سال قبل اسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام کنزہ ہے۔ دوسری طرف جب ان کی والدہ سے ان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوںنے بتایا کہ لتیشیا شراب نوشی اور ڈرگ کی لت میں پڑ گئی تھی وہ تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے رابطے میں تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔