نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی بھارتی میڈیا سمیت عالمی میڈیا کیا کرتا رہا؟

10  اگست‬‮  2017

نئی دہلی/لندن /واشنگٹن (آئی این پی)پاکستان کے علاوہ بین الاقومی میڈیا نے بھی نوازشریف کی جی روڈ سے لاہور ریلی کی بھرپور اور نمایاں کوریج کی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ریلی پنجاب ہائوس اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی جس کی پاکستانی میڈیا کے علاوہ بین الاقومی میڈیا نے بھی بھرپور کوریج کی ۔بھار تی ٹی وی چینلز بھی نوازشریف کی ریلی کے مناظر دکھاتے رہے جبکہ

معروف بھارتی اخبارات دی ہندو،ہندوستان ٹائمز،انڈین ایکسپریس سمیت دیگر اخبارت اور ویب سائٹس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد جی ٹی روڈ سے لاہور ریلی پر مختلف تبصرے کیے۔دی ہندو نے لکھا نے نوازشریف نے نااہلی کے بعد طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے لاہور تک روڈ شو کا آغاز کردیا ہے ۔بی بی سی سمیت برطانوی اور امریکی میڈیا نے بھی نوازشریف کی ریلی پر تبصرے شائع کیے۔واضح رہے کہ ایکسپریس چوک سے روانگی کے بعد نوازشریف کو مجاہد پلازہ بلیو ایریا، فیصل چوک، زیرو پوائنٹ، آئی ایٹ اور فیض آباد استقبالیہ دیا گیاجس کے بعد ریلی مری روڈ پرفیض آباد سے شمس آباد، سکستھ روڈ، رحمان آباد، چاندنی چوک، ناز سینما، کمیٹی چوک اور لیاقت باغ سے گزرے گی، ان تمام مقامات پر ریلی کواستقبالیہ دیا جائے گا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مری روڈ سے ملحقہ تمام سڑکیں، پیٹرول پمپ اور دکانیں بھی مکمل طور پر بند کرادی گئی ہیں ۔ نواز شریف کے فیض آباد، شمس آباد اور کچہری میں بھی خطابات متوقع ہیں۔ مریڑچوک، کچہری چوک سے ریلی ٹی چوک جائے گی اور وہاں سے روات سٹی پہنچے گی جہاں پر بھی نواز شریف کا کارکنوں سے خطاب متوقع ہے، اس کے بعد ریلی جی ٹی روڈ سے مندرہ، گجر خان، سہاوا اور دینہ سے گزرتی ہوئی جہلم پہنچے گی، جہاں نواز شریف کارکنوں سے خطاب کریں گے اورپھر سرائے عالمگیر میں رات قیام کریں گے۔ریلی کے روٹ پر اسلام آباد پولیس، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے 2500سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…