پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انڈونیشیا میں کبوتر بازی کا شوق طلاق کی سب سے بڑی وجہ قرار

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا میں کبوتر بازی کے مقابلے سے لگا ؤ کو ملک میں طلاق کی درخواستوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔دی جکارتہ پوسٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مرکزی صوبے جاوا کی مذہبی عدالت پربلنگا کی ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ان کے دفتر کو جولائی میں طلاق کے لیے 90 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اہلکار کے مطابق ملک میں طلاق کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں جون کے مقابلے میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جون میں طلاق کی صرف 13 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔جاوا کی مذہبی عدالت کی کلرک نور افلاح کے مطابق ‘ زیادہ تر درخواست دہندگان بیویاں ہیں جنھوں نے معاشی وجوہات کے لیے طلاق کی درخواستیں دیں ہیں کیونکہ ان کے بقول ان کے شوہر کبوتر بازی کے مقابلے کے بہت زیادہ عادی ہیں۔’واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کبوتر بازی بہت زیادہ مقبول ہے جس میں حصہ لینے والے افراد کو نقد انعامات دیے جاتے ہیں اور خاص طور پر تیز رفتار کبوتروں کی فروخت سے ہزاروں انڈونیشین روپیہ ملنے کی امید ہوتی ہے۔نور افلاح کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں خواتین اپنے شوہروں سے اس بات پر برہم ہوتی ہیں کہ وہ اپنا تمام وقت اپنے گھروں کی بجائے کبوتروں کے ساتھ گذارتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ معاشی پریشانیوں نے حالات کو مذید خراب کر دیا ہے۔ ‘ پربلنگا میں زیادہ تر خواتین کام کرتی ہیں جبکہ مرد بے روز گار ہیں۔ زیادہ تر شوہر ‘پائلٹس’ بن جاتے ہیں۔ انھوں نے وضاحت کی یہاں ‘پائلٹ’ جہاز نہیں اڑاتا بلکہ کبوتر بازی میں حصہ لیتا ہے۔’دی جکارتہ پوسٹ کے مطابق کبوتر بازی کے مقابلے پر جوا کھیلنا مزید مالی مسائل کا سبب بنتا ہے۔ایک خاتون نے دی جکارتہ پوسٹ کو بتایا ان کا شوہر انھیں کبھی کبھی جیتی ہوئی رقم سے پیسے دیتا ہے لیکن وہ زیادہ تر ان سے سگریٹ کے لیے پیسہ لیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…