منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کس بڑے اسلامی ملک کو اپنے شاہکار طیارے فروخت کرنے جا رہا ہے؟ معاہدہ ہو گیا

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے آج ایک اور سنگِ میل عبور کیا جب پاکستان اور آزربائیجان ائیر فورس کے مابین دس سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا آزربائیجان میںطے پانے والے اس تاریخی معاہدے کے موقع پر پاکستان کی

نمائندگی ائیر مارشل ارشد ملک ، چیئر مین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور آزر بائیجان کی نمائندگی آزربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طائر اوف نے کی۔ اس معاہدے کے تحت پاک فضائیہ آزر بائیجان کے ہوابازوں اور تکنیکی عملے کی تربیت بھی کرے گی۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںتیار ہونے والا سپر مشّاق طیارہ جدید آلات اور صلاحیتوں سے لیس ہونے کی بدولت دنیا کے بہترین ملٹری تربیتی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں تیار کئے جانے والے تقریباً تین سو طیارے پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے پائلٹوں کی بنیادی تربیت اور دیگر دفاعی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان نے ترکی ، نائیجریا اور قطر کو یہ طیارے برآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان اور آزربائیجان کے مابین ہونے والے اس معاہدے سے نہ صرف ہوابازی کے آلات کو برآمد کرنے کے مزید میسر آئیں گے بلکہ ملک کے لئے کثیر زرِ مبادلہ بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ یہ طیارہ اس وقت بہت سے ممالک بشمول سعودی عرب، عمان ، ایران اورجنوبی افریقہ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…