استنبول(آئی این پی)ترکی میں چند گھنٹوں کی بارش نے استنبول کو پانی پانی کر دیا، سڑکوں پر گاڑیوں کے ساتھ کشتیاں بھی آگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک میں بارش کے بعد استنبول پانی میں ڈوب کر رہ گیا۔گزشتہ شب سے شروع ہونے والی شدید بارش نے استنبول میں سیلابی صورتحال پیدا کردی، سڑکیں، پل اور ریلوے ٹریک زیرآب آگئے،
پانی گھروں، دکانوں، انڈر پاسز، ٹنلز اور میٹرو اسٹیشنز میں داخل ہو گیا۔پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا، بارش اور خراب موسم کی وجہ سے آبنائے باسفورس سے جہازوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر روک دیا گیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔