’’یہ بھارتی ریاست آزاد ہونی چاہئے ‘‘ چین کا بھارت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا

7  جولائی  2017

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کو خبردار کیاہے کہ اگر بھارت چین سے ملحقہ بارڈرپر چھیڑ چھاڑ سے باز نہ آیا توچین بھارتی ریاست سکم کی آزادی کی حمایت کرسکتاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے اداریے میں اس بات پر زور دیا ہ گیا ہے کہ چین سکم کے حوالے سے بھارت پر زورڈالے کہ بھارت چین سے ملحقہ بارڈر پر اشتعال انگیزی سے باز آجائےورنہ

چین بھارتی ریاست سکم کے حوالے سے کوئی بڑا قد م اٹھا سکتا ہے ۔ مضمون میں یہ بات لکھی گئی ہے کہ چین کو بھارت کی چین سےمتصل بارڈر پر بڑھتی اشتعال انگیزی کے آگے بند باند ھنا ہو گا اور چین کیلئے اس بڑھ کر کوئی بہتر موقع نہیں ہے کہ وہ بھارت کو سکم کے معاملے پر اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے کا کہے۔ اگر پھر بھی بھارت چھیڑ چھاڑ سے باز نہیں آتا تو چین بھارت کو سبق سکھانے کیلئے بھارتی ریاست سکم کی آزادی کی حمایت کرسکتاہے۔واضح رہے کہ سکم سمیت بھارت کی بہت سی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شروع ہو چکی ہیں۔ کشمیر کی طرح سکم نے بھی 1947میں بھارت کیساتھ الحاق سے انکار کر دیا تھا لیکن بھارت نے طاقت کااستعمال کرتے ہوئےریاست سکم کیساتھ معاہدہ کرتے ہوئے اسے بھارت کی حدود میں شامل کرلیا تھا۔ تاہم 1960سے1970کے درمیا ن سکم میں آزادی کی تحریک نے زور پکڑالیکن بھارت نے اسے طاقت کے ذریعے کچل دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…