جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے پاس کتنے ایٹم بم موجود ہیں؟ نئے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا!!

datetime 6  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ گزشتہ سال کے مقابلے میں عالمی سطح پر 2017 میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم پاکستان اور بھارت اپنی جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور اس کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سِپری) نے Trends in world nuclear forces, 2017 کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا کہ جس رفتار سے دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں

اس کے مطابق کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں آئندہ دس سال تک اضافہ ہوتا رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2017 میں عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم ہو کر 14 ہزار 935 ہوگئی جو سال 2016 کے اوائل میں 15 ہزار 395 تھی۔رواں سال کے آغاز میں امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور عوامی جمہوریہ کوریا کے پاس عملی طور پر تعینات جوہری ہتھیاروں کی تعداد تقریباً 4 ہزار 150 تھی۔اس وقت روس کے پاس سب سے زیادہ 7 ہزار نیوکلیئر وار ہیڈز ہیں جس کے بعد امریکا کے پاس ان کی تعداد 6 ہزار 800 ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں ممالک نے پچھلی دہائی کے مقابلے میں اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کی ہے، البتہ کمی کی یہ رفتار کم ہے۔ان دونوں ممالک کے مقابلے میں دیگر ممالک کے پاس جوہری ہتھیاروں کی تعداد نسبتاً کم ہے، تاہم یہ ممالک یا تو اپنے ہتھیار تعینات کرچکے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مثال کے طور پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک نئے زمینی، بحری اور فضائی میزائل ڈیلوری سسٹم بنانے پر کام کر رہے ہیں۔سِپری کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2017 تک پاکستان کے پاس جوہری وار ہیڈز کی تعداد تقریباً 140 تھی، جس سے اس میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے کیونکہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے 2016 کے ڈیٹا میں یہ تعداد 120 سے 130 تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان، خوشاب پنجاب میں اپنے اہم پلوٹونیم پروڈکشن کمپلیکس میں توسیع کر رہا ہے،

جو چار آپریشنل ہیوی واٹر نیوکلیئر ری ایکٹرز اور ایک ہیوی واٹر پروڈکشن پلانٹ پر مشتمل ہے، جبکہ وہ دوسری سائٹ پر ایک نیا ری پروسیسِنگ پلانٹ بھی تعمیر کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کے اوائل میں بھارت کے پاس نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد 130 تک تھی، جو 2016 میں 110 سے 120 تک تھی۔بھارت اعتدال پسندی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے سائز اور نیوکلیئر وار ہیڈز کی پیداوار کے لیے انفراسٹرکچر میں توسیع کر رہا ہے۔a

بھارت چھ تیز رفتار بریڈر ری ایکٹرز بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے جن سے ہتھیاروں کے لیے پلوٹونیم کی پیداوار کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بھارت اپنی یورینیم افزودگی کی صلاحیتوں میں توسیع اور ساتھ ہی غیر محفوظ گیس سینٹری فیوج فیسیلٹی تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…