ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )قطر تنازعہ، سعودی عرب نے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب ممالک کی جانب سے قطر سے کیے گئے 13 مطالبات کے بعد خلیجی ممالک کے سفارت کاروں نے واشنگٹن میں امریکی وزیرداخلہ ریکس ٹیلرسن سے ملاقاتیں کیں۔واشنگٹن میں موجود سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اب بھی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا قطر سے ہمارے مطالبات پر بحث ممکن نہیں، اب یہ قطر پر ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی حمایت بند کرے۔دوسری جانب واشنگٹن میں موجود سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اب بھی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔خیال رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Saudi FM: Our demands on Qatar are non-negotiable. It's now up to Qatar to end its support for extremism and terrorism.
— Saudi Embassy (@SaudiEmbassyUSA) June 27, 2017