بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 22 افراد ہلاک

20  جون‬‮  2017

ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ریاض احمد نے بتایا کہ ہلاکتیں اتوار اور پیر کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے طوفان کے دوران ہوئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک جوڑا اور ان کی نوجوان بیٹی بھی شامل ہے جو مونگ پھلی کے کھیت میں کام کررہے تھے کہ اس دوران پر

آسمانی بجلی گرگئی۔خیال رہے کہ ہر سال بنگلہ دیش میں سیکڑوں افراد آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اس مسئلے میں اضافے کا باعث ہے۔اس کے علاوہ ماہرین نے جنگلات کی کٹائی اور اونچے درخت جیسا کہ کھجور کے درخت کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا، جو آسانی بجلی سے بچاں کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔گذشتہ سال حکام نے قدرتی آفات کا اعلان کیا تھا، اس سال سرکاری اعداد شمار کے مطابق ہلاکتیں 200 تک ہیپہنچ گئی تھیں جس میں 82 لوگ مئی کے ایک ہی دن ہلاک ہوئے تھے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ متعدد ہلاکتیں رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اصل ہلاکتوں کے اعداوشمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ایک خود مختار مانیٹرنگ گروپ کے مطابق 2016 میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 349 افراد ہلاک ہوئے تھے۔گذشتہ سال کئی ماہ تک ڈیزاسٹر کے حکام نے آسمانی بجلی سے ہلاکتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر غور کیا، بعد ازاں ملک میں لاکھوں کھجور کے درخت لگانے کا پروگرام پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے 20 ہزار اسکول کے بچوں کو آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے اقدامات کی ٹریننگ فراہم کی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی حصے میں مون سون کی بارشوں کے دوران ہونے والے لینڈ سلائڈس کی وجہ سے 160 افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…