ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ؓبرق رفتار حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس نے کام شروع کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ۔ حرمین ریل گاڑی فی گھنٹہ تین سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے بتایا کہ حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹرین کی آزمائشی سروس کا تجربہ کامیاب رہا۔ ٹرین کو تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

شاہ عبداللہ اکنامک سٹی سے مدینہ منورہ کے درمیان اسے چلا کر دیکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے ملانے کے ساتھ ساتھ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور برابغ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے درمیان بھی چلائی جائے گی۔ پلان کے مطابق یہ منصوبہ رواں سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔حرمین ٹرین کے لیے 450 کلومیٹر طویل پٹری بچھائی گئی ہے۔ اس ٹرین کا مقصد حجاج کرام اور معتمرین کو دونوں مقدس شہروں [مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ ٹرین سروس کی سہولت ملنے کے بعد مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان مسافت سمٹ کر دو گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گی اور سالانہ 35 ریل گاڑیوں سے 60 ملین افراد دونوں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…