بیجنگ(این این آئی)چین میں بم حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،دھماکے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا،ادھر سکیورٹی حکام نے بتایاہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ کرنے والا بائیس برس کا ایک نوجوان تھا اور اْسے دماغی خلل کا سامنا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں چینی پولیس نے بتایا کہ ایک کنڈرگارٹن کے سامنے ہونے والا دھماکا ایک بم سے کیا گیا۔
اس بم حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ اس دھماکے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ کرنے والا بائیس برس کا ایک نوجوان تھا اور اْسے دماغی خلل کا سامنا تھا۔ اس حملہ آور کا ابتدائی نام ’شو‘ بتایا گیا ہے۔ یہ بم دھماکا چین کے مشرقی شہر فینگ شیان کے ایک کنڈر گارٹن کے باہر کیا گیا تھا۔ اسی کنڈر گارٹن کے قریب حملہ آور نے ایک مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔
چین میں خودکش بم دھماکہ،آٹھ افرادہلاک،حملہ آوربھی ماراگیا
16
جون 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں