نئی دہلی: بھارت میں نصابی کتاب میں عیسیٰ مسیح کے متعلق حیوان لکھا گیاجس کوکانگریس نے بھارت کیلئے باعث شرم قراردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارونا چال کانگریس کمیٹی نے اس پر فوری اقدام اٹھاتے ہوئے بھارتیوں کو بالخصوص عیسائیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے والوں پر کاروائی کا مطالبہ کیا۔ایٹا نگر، اروناچل پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ٹیکم سنجے نے کہاکہ گجرات حکومت کے سرکاری اسکول میں فراہم کی جارہی نصاب کتاب میں عیسیٰ مسیح کو حیوان قراردینے کی فاش غلطی بھارت کو شرمسار کررہی ہے۔
سنجے نے پی ٹی ائی سے کہاکہ بالخصوص گجرات جو مہاتماگاندھی سردار ولبھ بھائی پٹیل اور نریندر مودی کی زمین ہے وہا ں پر اس قسم کی حرکت کافی شرمناک بات ہے۔انہوں نے فوری طورپر بھارتیوں بالخصوص عیسائی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے اس اقدام پر کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔نویں جماعت کی ہندی کی نصاب کی کتاب جس کو گجرات اسٹیٹ اسکول نے شائع کیا ہے میں عیسیٰ مسیح کے نام سے قبل حیوان لکھاگیا ہے جو اصل لفظ بھگوان کے بجائے شائع کردیاگیاجس کی وجہہ سے عیسائیوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔ویب سائیڈ پر دستیاب کتاب کے ان لائن ورژن سے بورڈ نے مذکورہ لفظ کو ہٹادیا ہے۔سنجے نے ناگالینڈ او راروناچل پردیش کے گورنرپی بی اچاریہ پر زوردیا کہ وہ اپنے گجرات کے ہم منصب پرکاش کوہلی کو اس مسلئے کے متعلق مکتوب روانہ کریں۔