اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر پر روسی ثالثی مسترد، پاکستان کیساتھ تمام امور دوطرفہ طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں، بھارت نے روس کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیش کش کی تھی جسے بھارت نے مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے اس
حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے روس پاکستان کے ساتھ بھارت کے تصفیہ طلب مسائل بارے پوزیشن سے آگاہ ہے۔ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کو دہشتگردی سے پاک ماحول میں دو طرفہ طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نواز شریف سے روسی صدر نے ملاقات کے دوران پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل پر ثالثی کی پیش کش کی تھی۔