ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ایک جید عالم دین اور مسجد قباء کے امام وخطیب الشیخ صالح المغامسی نے کہا ہے کہ چہرے کے پردے کے بارے میں اسلام میں اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر دور کے فقہاء میں اس بارے میں اختلاف رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک مسجد میں خطاب کرتے ہوئے الشیخ المغامسی نے کہا کہ خواتین کے لیے چہرے کا پردہ کرنا یا چہرہ ڈھانپا واجب نہیں۔ فقہاء میں اس بارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے ہاں چہرے کا پردہ کرنے یا نہ کرنے بارے میں دلائل موجود ہیں۔ علماء کا ایک گروپ چہرے کے پردے کو لازمی قرار دیتا ہے جب کہ چہرے کو نہ ڈھانپے کا قائل گروپ کہتا ہے کہ چہرے کے پردے کے دلائل ناکافی ہیں۔خیال رہے کہ الشیخ صالح المغامسی کا شمار سعودی عرب کے معتدل علماء4 میں ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ رواداری اور اعتدال پسندی کی تلقین کرتے اور شدت پسندی سے دور رہنے کی تعلیم دیتے ہیں۔