ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی رعایا کی خوشیوں کو دوبالا کرنے اور انھیں رمضان کے آخری عشرے میں یک سوئی سے عبادت گزاری کا موقع دینے کے لیے عید الفطر کی پیشگی چھٹیوں کا حکم دیدیا۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت تمام سرکاری اور فوجی ملازمین نے پیر 24 رمضان تک کام کرنا تھا
لیکن اب شاہ سلمان کے نئے حکم نامے کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کا اس شیڈول سے پہلے آغاز کردیا گیا ہے۔ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق سعودی عرب میں 20 رمضان کو سرکاری دفاتر میں کام کا آخری دن ہے اور اب آئندہ اتوار اور سوموار کو بھی تمام سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تعطیل ہو گی۔