واشنگٹن (آن لائن) قطر خلیجی بحران کے باوجود امریکہ سے 36 ایف 15 طیاروں کی خریداری کا 12 بلین ڈالر کا معائدہ کرے گا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری وزیر دفاع خالد العطیہ اور ان کے امریکی ہم منصب جیمز متلیس نے بارہ بلین ڈالر کے معائدے
کو حتمی شکل دے دیہے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی فروخت قطر کو ایک آرٹ صلاحیت کی حالت میں لائے گی جبکہ اس سے قطر اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی تعاون میں بھی اضافہ ہو گا ۔امریکی کانگریس نے گزشتہ سال 72 ایف پندرہ طیاروں کی فروخت کے 21 بلی ڈالر کے مالیت کے معائدے کی منظوری دی تھی ۔