اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ایران سے کشیدگی ،امریکہ نے خطرناک میزائل اہم اسلامی ملک میں منتقل کردیئے

datetime 15  جون‬‮  2017 |

عمان/واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شام منتقل کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی بھاری کھیپ جنوبی شام میں اردن اور عراق کی سرحد پر واقع التنف شہر منتقل کردی ہے۔ عرب انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بڑی تعداد میں راکٹ لانچر ٹرکوں پر لاد کر اردن سے شامل

منتقل کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی شام میں تنصیب کا مقصد خطے میں امریکی دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے جدید ترین اور سریع الحرکت(ھیمرس) میزائل لانچنگ آلات صحرائی اڈے پر موجود ہیں۔تازہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب التنف شہر میں امریکی فوج اور ایران نواز ملیشیا کے درمیان کشیدگی بھی عروج پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…