اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اور بھارت سے متعلق کیا اہم کام ہو گیا ؟

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /بیجنگ (این این آئی)شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹرز پر تنظیم کے نئے رکن ممالک پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم لہرا دیئے گئے،اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود ، چین میں بھارت کے سفیر وجے گوکھالے، تنظیم کے مبصر ممالک کے سفیروں ، چینی وزارت خارجہ کے نمائندوںاور دیگر سینئر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔

اپنے خیر مقدمی خطاب میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج سے 16برس قبل سیاسی نقشے پر شنگھائی تعاون تنظیم کا ظہور ہوا۔پر امن ہمسائیگی ، اتحاد اور ترقی کے اہداف تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہے اور ان اغراض و مقاصد کی بنیاد پر بین الاقوامیت کی طرز حیات میں اس تنظیم کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو تنظیم کے مکمل رکن بنانے کا تاریخی فیصلہ کیاگیا۔آج شنگھائی تعاون تنظیم کے دن کے موقع پر ہم یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ ہم اپنے نئے مکمل رکن ممالک کے پرچم لہرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ایس سی او کے پرچم کے علاوہ 8رکن ممالک کے پرچم ایک ساتھ لہرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایس سی او کو اپنی کامیابیوں پر فخر ہے تاہم آج کی عالم گیر دنیا میں کوئی بھی ملک یاتنظیم مسائل حل نہیں کرسکتی، جب بھی دنیا کو خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہو گاشنگھائی تعاون تنظیم برائی کی طاقتوں کے خلاف اور امن ، خوشحالی ، ترقی اور استحکام کی قوتوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اندر رہتے ہوئے کام کررہی ہے ۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ آج پرچم لہرانے کی یہ تقریب پاکستان کے لئے ایک نئے سفر کی نوید ہے۔ یہ کامیابی اور خوشی کے لمحات ہیں اور ہم مستقبل میں اس دن کو خصوصی طورپر یاد رکھیں گے جب ہم نے ترقی ، امن ، خوشحالی اور استحکام کے لئے ایس سی او کے ساتھی ممالک کے ساتھ سفر کاآغاز کیا۔

انہوں نے کہاکہ تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی رشتے موجود ہیں۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے پاکستان کے مکمل عزم کااعادہ کیا اور کہاکہ علاقائی امن ، استحکام اور ترقی کے لئے پاکستان کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔انہوں نے رکنیت سازی کے عمل میں بھر پور تعاون کی فراہمی پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور دیگر حکام کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ۔ پاکستانی سفیر نے آستانہ سربراہ اجلاس کے لئے شاندار انتظامات کرنے پر قزاخستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پربھارتی سفیر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…